بھوآنہ(سن سٹریٹ نیوز)ممبر میونسپل کمیٹی بھوآنہ حاجی شوکت علی لوہار نے کہا ہے کہ مخالفین جتنی مرضی سازشیں کر لیں 2018ء کے الیکشن میں پاکستان کے عوام کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر محمد نواز شریف کے وژن اور نظریہ کو ووٹ دے کر وزیراعظم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بڑے باشعور ہو چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کونسا لیڈر کام کر رہا ہے اور کونسا لیڈر محض ذاتی مفادات کو پروان چڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں اور منصوبوں پر مکمل اعتماد ہے، وہ ایک بار پھر ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔اپنے ڈیرے گرین ویو کالونی میں عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیا د پر ہوں گے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج کیا کہ وہ اپنی اپنی کارکردگی عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور باقی ماندہ وقت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد تکمیل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں