فیصل آباد(سٹی رپورٹر) امیدوار این اے 84پاکستان تحریک انصاف چوہدری عدنان انور رحمانی نے کہا کہ (ن) لیگ کو عمران خان کے حق میں آنے والا فیصلہ آسانی سے ہضم نہیں ہورہا نواز شریف کہتا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ کے خلاف تحریک چلاؤنگا۔ نواز شریف تحریک کی آڑ میں ملک کے جمہوری نظام پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ مستقبل کی سیا ست کی صف بندی کس کے ساتھ کرنی ہے۔18کرڑو عوام کے حقوق کی جنگ عمران خان لڑ رہے ہیں، عمران خان کا ساتھ دیں،ہم چوروں کا مقابلہ کرینگے اور اب مقابلہ کرنے کا وقت بھی آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی وسائل پر ہاتھ صاف کرنیوالے کسی رعائت کے مستحق نہیں حکمرانوں کے دامن پر کرپشن کے بڑے اور گہرے داغ ہیں شریف برادران عوام کا خون چوس کر بیرون ملک اپنی تجوریاں بھرتے رہے مگر اس بار ان کا قانون کی گرفت سے بچنا آسان نہیں ، نواز شریف زندگی بھر دوسروں کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں