جھنگ(عباد شاہ سے )محنت اور دیانت سے کام کریں اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے ہمارا کام لوگوں کی مسیحائی کرنا ہے اورا س میں بلاتفریق اپنی خدمات جاری رکھیں ڈی ایچ کیو جھنگ میں آنے والے مریضوں کو حکومت پنجاب کی دہایات کی روشنی میں ادویات اور مکمل ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ نے نمائندہ سن سٹریٹ جرنل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں کا چارج لیے تھوڑے ہی دن ہوئے ہیں مگر میری کو شش ہے کہ کم ترین وقت میں اچھا اور بہتر نتائج دوں اس کے لیے میرا سٹاف بھرپور محنت کررہا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ ادویات اور دیگر سہولیات سے مریض فائدہ اٹھا رہے ہیں اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں مہار اختر حسین بلوچ کا مزیدکہنا تھا کہ ہمارا کام لوگوں کی مسیحائی کرنا ہے اللہ تعالیٰ نے ہمٰں یہ شرف بخشا ہے کہ ہم تکلیف میں مبتلا لوگوں کی مدد کریں ان کے ساتھ پیار محبت سے پیش آئیں اگر کسی بھی آنے والے مریض کو کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ بلاورک توک میرے ساتھ رابطہ کرسکتا ہے میں ان کی خدمت کے لیے ہی بیٹھا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں