چنیوٹ(سن سٹریٹ نیوز)پیر سیال کا حکم ماننا ہم پر فرض ہے رانا ثناء اللہ کو استعفیٰ دینا ہوگا ختم نبوۃ ؐ پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہوگا جن لوگوں کا خیال ہے کہ کوئی ڈیل ہو جائے گی وہ احمقوں کی جنت میں بستے ہیں پیر خواجہ حمید الدین سیالوی اپنی جان تو دے سکتے ہیں مگر نبی اکرم ﷺ کی ذات اقدس پر کوئی کمپرو مائز نہیں کرسکتے ان کے لاکھوں مریدین ایک اشارے کے منتظر ہیں ان خیالات کا اظہار مہر طاہر نواز سپرا سیالوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم پیر حمید الدین سیالوی کے ہر حکم کی پابندی کو اپنے عقیدے کا حصہ سمجھتے ہیں ہم جانتے ہیں پیر سیال صرف اور صرف ختم نبوۃ ؐ کی اپسبانی کے لیے رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ طلب کررہے ہیں رانا ثناء اللہ کی جانب سے دیا جانیو الا بیان قادیانیوں کو مسلمانوں کے ساتھ ملانیو الی بات ناقابل برداشت ہے یہ کوئی بھی غیرت مند مسلمان برداشت نہیں کرسکتا مہر طاہر نواز سپرا سیالوی کا مزید کہنا تھا کہ اب صرف رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ ہی نہیں بلکہ پوری حکومتی مشینری کو جانا ہوگا یہ صرف رانا ثناء اللہ کا کام نہیں ونا زشریف سمیت پوری ن لیگی قیادت اس میں شامل تھی خواجہ حمید الدین سیالوی کا مطالبہ نہ صرف جائز ہے بلکہ ایک سچے اور پکے مسلمان کا ایمان بھی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں