بھوآنہ(سن سٹریٹ نیوز)پیمرا چیئرمین ابصار عالم کی تقرری کالعدم قرار دینا خوش آئند بات ہے ابصار عالم صحافت کے نام پر دھبے تھے جن کا کام نواز شریف کے جوتے پالش کرنا تھا عام تنخواہ سے ہٹ کر لاکھوں روپے پر ان کی تعیناتی ملک و قوم کا نقصان تھا 31ماہ تک ابصار عالم نے بطور چیئرمین پیمرا ملکی صحافت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ان کی برطرفی سے ملک بھر کا ہر صحافی خوش ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ابصار عالم کو کم تعلیم کے باوجود تعلیم یافتہ افراد پر ترجیح دے کر پانچ لاکھ والی نوکری کو تیس لاکھ تنخواہ پر پہنچایا اور ابصار عالم نے اکتیس ماہ تک کروڑوں روپے ناجائز تنخواہ حاصل کی جس کا ان سے مکمل حساب لیا جانا چاہیے ابصار عالم کا اکتیس ماہ کا دور تاریک ترین دور تھا جس میں انہوں نے میڈیا پر قدغن لگانئے اور نواز شریف کا بوٹ پالشیا ہونے کا ثبوت دیا ابصارعالم بھی خود کو ایک صحافی کہا مگر صحافت کے معیار پر پورا نہیں اترے سید مخدوم زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے اس فیصلے کو داد دیتے ہین جس میں انہوں نے خلاف قانون تقرری کو کالعدم قرار دیا ابصار عالم کی برطرفی پر پاکستان بھر کے صحافی خوش ہیں اور اس فیصلے کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں