لاڑکانہ( رپورٹ سید ایاز گیلانی)آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ میں حکومت سندھ کے تعاون سے غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے دو روزہ لاڑکانہ سائنس فیسٹیول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کاشف ٹیپو نے کیا جس میں لاڑکانہ ڈویزن کے پانچوں اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے اپنے بنائے گئے ماڈلس نمائش کے لیے رکھے جنہیں دیکھ کر ڈپٹی کمشنر، میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ اور دیگر افسران نے طلبہ و طالبات کی تعریف کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بچوں میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے جنہوں نے بہترین سائنسی ایٹم پیش کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جیوری بیٹھے گی جو بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اسکولوں کا انتخاب کرکے انہیں انعامات دیں گے۔ میئر میونسپل کارپوریشن محمد اسلم شیخ نے کہا کہ ہمارے بچوں کی کارکردگی سائنسی میدان ? کافی بہتر ہے جو آگے چل کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ دوسری جانب سائنسی میلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پرائمری، اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر مسعود احمد بھٹو، ضلع کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں