لاڑکانہ (رپورٹ سید ایاز گیلانی)لاڑکانہ اور گردنواح میں موسم سرما کی بارش نے میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کے افسران کی جانب سے کئے جانے والے دعووں کا بھانڈا پھوڑ دیا، شہر مکمل طور پر گندگی اور گندے نالیوں کے لپیٹ میں ہر جگہ گند اور کچرے کا منظر پیش کرنے لگا، روڈ اور رستے سیوریج کے گندے پانی کی لپیٹ میں شہری سخت مشکلات سے دوچارہیں لاڑکانہ شہر میں مختلف علائقے بارش کے پانی جمع ہونے سے ٹوٹے پھوٹے نالیوں کے گندے پانی کے لپیٹ میں آگئے ہیں،جن میں شہر کے مصروف ترین علائقے سچل کالونی، کوثر میل،گجن پور محلہ، وکیل کالونی، بندر روڈ، بئنک اسکوائر چوک ، عاقل روڈ ، نظر محلہ، بھینس کالونی ، جیلس بازاراور دیگرعلائقے شامل ہیں، شہر کے اکثر تجارتی و رہاشی علاقوں میں بارش کے بعد کیچڑ،پانی جمع ہونے سے گندگی پھیل گئی جبکہ اکثر علاقوں میں بارش کے ساتھ ہی گٹر نالیاں بند ہونے سے نکاسی آب کا نظام بھی مفلوج ہوگیا گڑ نالیوں کا گندہ پانی اور بارش کا پانی گلی محلوں سڑکوں پر جمع ہونے سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا جبکہ صفائی کا عملہ غائب رہا تجارتی مراکز بندرروڈ،رائل روڈاور پاکستان چوک پر شہری اپنی مدد آپ کے تحت دوکانوں اور گھرروں کے باہر صفائی کرتے دیکھائی دئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مزیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے شہیدوں کا شہر لاڑکانہ اس وقت مکمل طور پر حکومتی اور انتظامی عدم توجھ کا شکار بن گیاہے ،لاڑکانہ کے شہری اس وقت بے یارو مدد گار بن گئے ہیں لاڑکانہ کے شہریوں نے کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ،ڈپٹی کمشنر کاشف علی ٹیپو ،میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں صفائی و ستھرائی اور شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہو سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں