گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راؤ باغ میں محفل میلاد کا اہتمام ،طالبات نے محفل میں ذوق دوبالا کر دیا
چنیوٹ(تحصیل رپورٹر )وجہ تخلیق کائنات، سراپہ و مہر و محبت، خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ولادت و با سعادت کے حوالہ سے پر وقار محفل پاک کا اہتمام،طالبات نے تلاوت قران مجید اور ہدیہ نعت پیش کر کے محفل میں سماں باندھ دیا ۔تفصیلات مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راؤ باغ کی اساتذہ نے اپنی مدد آپ کے تحت سکول میں ایک پر وقار محفل کا اہتمام کیا ۔محفل پاک آغاز حافظہ انازیہ اﷲ یار نے تلاوت کلام سے کیا ۔تلاوت قران پاک کے بعد توقیر فاطمہ اور صائمہ نور نے نعت رسول مقبول پیش کی ۔مس امارہ صبین اور مس کوثر پروین نے محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور اپنی زندگی کو اسلام کے مطابق ڈھالنے اور گزارنے کی ضرورت پر زور دیا ۔آخر میں ہیڈ مسٹریس نے صدارتی خطبہ میں تاجدار ختم نبوت پر اپنے عقیدہ ایمان کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ جس کو بھی آنحضور ﷺ کی ختم نبوت پر یقین نہیں ہے وہ مسلمان نہیں ہو سکتا۔آخر میں ہیڈ مسٹریس مس صائمہ منشا نے سکول کے جملہ سٹاف کی مل کر محفل میلاد کی کاوش کو سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں