خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چور بنانا عمران خان کا بیانہ ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مجے آج تک نہیں پتا چل سکا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو کون بتاتا ہے کہ اب اگلی باری کس کی ہے ؟عمران خان کا رویہ سوتنوں والا ،فساد فی الارض اور فتنہ پرور جیسا ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چور بنانا عمران خان کا بیانہ ہے جب کہ ہم تو کارکردگی کی بات کرتے ہیں ہم نے مسلسل ساڑھے چار سال گالیاں سنتے الزمات کی بارشوں کے باوجود نواز شریف کی قیادت میں عوام کو ریلیف پہنچایا انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں ہمارے مخالفین کی فریسٹریشن بڑھتی ہی جارہی ہے لیکن انتخابات والے دن پتا چلے گا کہ گالی جیتتی ہے یا کارکردگی عمران خان کے پاس سوائے گالی کے اور کچھ نہیں ہے اگر عمران کان جیت گئے توہم سمجھیں گے کہ گالی جیت گئی ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ استعفے ختم نبوۃ ؐ نہیں بلکہ ختم حکومت منصوبہ ہے مگر اس طرح حکومت ختم نہیں ہوگی سپیکر قومی اسمبلی کی تشویش کا ہر سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے اگر اسیا کچھ چل رہا ہے تو اس کا تدارک ہونا چاہیے پاکستان میں احتساب کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے بدقسمتی سے ہم اس معاملے میں ڈیلیور نہیں کر سکے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک دوسرے کے لیے خطرہ نہ بننے کی روایت ڈالیں تب کام چلتا رہے گا ورنہ خطرہ ہی خطرہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں