پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء وائش چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی

ملتان (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء وائش چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے بائیس کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں حکمرانوں کے دامن پر کرپشن کے گہرے داغ ہیں نواز شریف سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اسی لیے عدالتوں پر حملے کررہے ہیں عدالتوں پر حملے ن لیگ کی پرانی روش ہے قومی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے شریف برادران عوا کا خون چوس کر بیرون ملک اپنی تجوریاں بھرتے رہیں ہیں لیکن اس بار ان کا قانون کی گرفت سے بچنا ممکن نہیں ہے نواز شریف کا کام ہی یہی تھا کہ ساری زندگی دوسروں کے خلاف سازشیں کرتے رہے مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگیوں سے عمران خان کے حق میں آنے والا فیصلہ آسانی سے ہضم نہیں ہورہا نواز شریف کہتا ہے کہ میں عدلیہ کے خلاف تحریک چلاؤں گا دراصل یہ اس تحریک کی آڑ میں ملک کے خلاف سازش کرنا چاہتے ہیں اس ملک کے نظام پر حملہ کرنا چاہتے ہیں عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ مستقبل کی سیاست میں صف بندی کس کے ساتھ کرنی ہے نواز شریف عدلیہ پر حملہ کر کے شہید بننا چاہتے ہیں جب کہ عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں