چنیوٹ (سن سٹریٹ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر جاوید اقبال قمر نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و مان بحال رکھنے پر مکمل ناکام ہوچکی ہے چرچ پر حملے کے بعد اسپتالوں میں سہولیات کا نہ ہونا اور پورا شہر کا ٹریفک جام ہونا صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت ہر واقعے کے بعد صرف تسلیوں اور یقین دہانیوں سے اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہوجاتی ہے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے گزشتہ روز چرچ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت فوری مستعفی ہو صوبائی حکومت کی جانب سے کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنا ان کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے دھماکے کے زخمیوں جو سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور علاج و معالجے کی سہولیات نہ ملنا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے واقعے کے بعد پورے شہر میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس دکھ کی
گھڑی میں اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں