چنی گوٹھ(نامہ نگار )پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ہیلتھ بہاولپور ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا ہے کہ غیر معیاری لیبارٹریوں کے خلاف ضلع بہاولپور وسیع پیمانے پر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ چنی گوٹھ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولپور میں نان کوالیفائیڈ افراد نے پیتھالوجسٹس کے بڑے بڑے بورڈ آویزاں کر کے لیبارٹریاں بناء ہوء ہیں اور انسانی جانوں سے دھڑلے سے کھیل رہے ہیں۔ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ جن لوگوں نے لیبارٹریاں کھولی ہوء وہ اس کی حروف تہجی سے بھی واقف نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو سیمپل محفوظ کرنے کا بھی پتہ نہیں اور اگر سیمپل صحیح طریقے سے محفوظ نہیں ہو گا تو اس کا رزلٹ بھی صحیح نہیں ہو گا تو ڈاکٹر کیا علاج کرے گا۔ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی نے کہا کہ تمام لیبارٹریوں کے مالکان کو وارننگ دے دی ہے جن پیتھالوجسٹس کے بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں وہ اپنے سرٹیفکیٹ آویزاں کریں اور کوالیفائیڈ افراد لیبارٹریوں پر تعینات کریں۔ورنہ لیبارٹریوں کو سیل کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں