تھانہ لالیاں پولیس کی کاروائی
بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار۔ 7 موٹر سائیکل برآمد
چنیوٹ (سن سٹریٹ نیوز) ایس ایچ او لالیاں انسپکٹرظفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چورگینگ میں ملوث دو ملزمان محمد خان اور ذیشان حید ر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سات موٹر سائیکلز برآمد کر لیے ۔ ملزمان چنیوٹ ، سرگودھا اور فیصل آباد سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور موٹر سائیکلوں کے نمبر ٹیمپر کر کے فروخت کرتے تھے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او رانا طاہر رحمن خان کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں