تھانہ محمد والا پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی
بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار ۔ تین کلو سے زائد چرس برآمد
چنیوٹ (سن سٹریٹ نیوز) انسپکٹر عبدالستارنیاز ی ایس ایچ او تھانہ محمد والا کی زیر نگرانی تھانہ محمد والا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔ تفصیلات کیمطابق سب انسپکٹر غلام رسول نے ملزم مسمی شاہد عمران کو گرفتا ر کر کے ملزم کے قبضہ سے 1550 گرام چرس برآمد کی ۔ نوشیر احمد SI تھانہ محمد والا نے ملزم آصف سلطان کے قبضہ سے 1570 گرام چرس برآمد کی ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں