چنی گوٹھ( نامہ نگار) ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ شبیر حسین ورائچ نے کہا ھے کہ موجودہ دور میں اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے افواھوں پر کان دھرنے کی بجائے ایک دوسرے کی عزت نفس کو مجروح کرنے سے اجتناب کرنا ھو گا سانحہ چنی گوٹھ میں بے گناہ افراد کو نہیں گھسیٹا جائے گا اور گنہگار کو چھوڑا نہیں جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ چنی گوٹھ میں ایس ایچ او مہر عبدالجبار کے ھمراہ کھلی کچہری سے خطاب کرتیہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں 98 فیصد مزدور طبقہ کو دو فیصد غاصب اور جرائم پیشہ ذہنوں نے یرغمال بنا رکھا ھے انہوں نے کہا ملک کے نظام میں تھانے اھم اکاء تصور کیے جاتے ھیں اور انصاف کی فراھمی کے لیے پولیس ذمہ داروں کے ساتھ منتخب عوامی نمائندوں اور امن کمیٹی کے ممبران کو بھی خدمت خلق۔ کے جزبہ سے سر شار ھو کر چلنا ھو گا عوام کے جان ومال کے تحفظ میں سماج دشمن عناصر کی منفی سرگرمیوں
کا سدباب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں ایک قوم متعارف ھونے کے لیے عدالتوں کچھریوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا سبب صرف جھوٹی درخواست بازی سے اجتناب کرنا ھو گا اس موقعہ پر چیرمین یونین کونسل چنی گوٹھ محمد مہر محمد صدیق، ملک خادم حسین کلیار، حافظ عبدالمجید منتظری سمیت معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں