پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے سینئر رہنماء رائے سبط حسن بھٹی ن

چنیوٹ(سن سٹریٹ نیوز)پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے سینئر رہنماء رائے سبط حسن بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے باشعور عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے ملتان کے تاریخی جلسہ نے ملکی سیاسی تاریخ کا رخ موڑ دیا ہے ۔ ملک کے عوام اور خصوصاً نوجوان طبقہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کو ہی اپنی امیدوں اور آرزوں کا مرکز سمجھتے ہیں ۔پیپلزپارٹی نے اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کے باوجود عوام اورجمہوریت کو مضبو ط کیا ہے انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کیس کو جس طریقے سے ختم کیا گیا ہے وہ بھی سوالیہ نشان ہے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد تحریک انصاف کی پارسائی بھی کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جہانگیرترین کو نااہل قرار دینے کے فیصلے پر عمران خان کا ردعمل توہین عدالت ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کرپٹ ارکان اب تحریک انصاف میں ہیں جہانگیرترین کی نااہلی کے بعد تحریک انصاف کے اندر اختلافات مزید بڑھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں