لاڑکانہ(رپورٹ سید ایاز گیلانی)سندھ کے یونیورسٹیز کے چانسلر اور گورنر سندھ محمد زبیر کے خاص ہدایات پر لاڑکانہ کے ماہر ڈاکٹر و پروفیسر حاکم علی ابڑو کو تین سال کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کا ڈین تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے گورنر سیکریٹریٹ سندھ کے سیکشن آفیسر منظور علی تھیبو کی دستخط سے جاری کردہ نوٹی فکیشن نمبر GS/15-19/2009/(SO-HE) کے مطابق شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے لیے پروفیسر حاکم علی ابڑو کو تین سال کے لیے فیکلٹی آف میڈیکل اینڈ لائیٹ سائنسز کا ڈین تعینات کردیا گیا ہے متعلقہ نشست کچھ عرصہ قبل خالی ہوئی تھی جس پر تعیناتی کے لیے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر غلام اصغر چنہ کی جانب سے سندھ کے تمام یونیورسٹیز کے چانسلر اور گورنر سندھ کو سفارشات مرتب کرکے ارسال کی تھی جس کی نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پروفیسر حاکم علی ابڑو نے چارج سنبھال کر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں واضع رہے کہ یہ تعیناتی تین سالوں کے لیے ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں