فیصل آباد(سٹی رپورٹر) جنرل کونسلر سی سی 101پاکستان مسلم لیگ(ن) نعمان سردار نومی نے کہا کہ عمران خان یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔عمران خان پاکستان میں عدم استحکام کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا 2018 کے الیکشن میں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک مرتبہ پھر تاریخ ساز کامیابی حاصل کریں گئے ۔میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونگے اور ان کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری وساری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے اندر نفرت کے بیج بو کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں اس دن پاکستان کا کیا بنے گا جس دن عمران خان اپنے مقاصد میں کامیاب ہوجائیں گئے۔ پاکستان کی معشیت کو مضبوط کیا پاکستان کے اند ر سڑکوں اور پن بجلی کے منصوبو ں کے ڈھیر لگا دےئے آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں