فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ٹکٹ ہولڈر پی پی 71وسابق صدر جناح ٹاؤن پاکستان تحریک انصاف رانا بابر خاں ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلمان ممالک کو جتنے اتحاد کی آج ضرورت ہے شاید ماضی میں کبھی نہیں رہی ہے اور وقت آچکا ہے کہ تمام مسلمان ممالک مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حوالے کیلئے یکجا ہوجائے ‘امر یکہ کا بیت المقد س کے حوالے سے فیصلہ کسی صورت قبول نہیں امر یکہ اس کو فوری واپس لے کیونکہ ایسے فیصلے امن کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے یورپی پار لیمنٹ کے اراکین کو اپنی آواز کو مزید تیز کر نا چاہیے اور اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں پر یورپی پار لیمنٹ کے ذریعے دباؤ ڈالا جائے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کر یں اور امر یکہ کو مجبور کیا جائے وہ بیت المقدس کے حوالے سے اپنا فیصلہ کل نہیں آج ہی واپس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں