فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ضلعی سینئر وائس چیئر مین پاکستان نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ حافظ نادر ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قانون ناموس رسالت کے خاتمے کا مطالبہ کسی صورت قبول نہیں ،ہم اقوام متحدہ کے اس مطالبے کو احمقانہ قرار دیتے ہیں اوپن یو نیورسٹی میں اسلامیات کی کتاب میں قادیانیوں کی تفسیر شامل کر نا کسی صورت برداشت نہیں اسلامیات کی کتاب سے قا دیانی تفسیر کا فی الفور خاتمہ کیا جائے ،حکومت قومی بیا نیہ تیار کر نے سے پہلے ملک کے جید علماء کرام کو اعتماد میں لے بعد میں بیا نیہ تیار کر ے قا دیانیوں کو نوازنے یا ان کے حق میں کو ئی بھی فیصلہ قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون ناموس رسالت اس وقت صیہونی و سامراجی قوتوں کے نشانے پر ہے یہ قانون کسی صورت تبدیل یا ختم نہیں ہو نے دیں گے قانون ناموس رسالتؐ سے چھڑ چھاڑ ملکی امن کو خراب کرنے آگ اور خون سے کھیلنے کے مترداف ہو ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قر بانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں