فیصل آباد(سٹی رپورٹر) سابق سینئر نائب صدر پنجاب پاکستان تحریک انصاف رانا نعیم عظیم خاں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے بھارت نے دنیا میں تو کیا ہے یا نہیں کیا مگر ہمیں خطے میں تنہا ضرور کردیا ہے۔ سیاسی حکومت،قومی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے کی ضرور ت ہے اور از سر نو خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے قومی اداروں کے بھی بہتر مفاد میں نہیں کہ کوئی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر انگلی اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون توہین رسالت کے اقوام متحدہ کے اس مطالبے کے پیچھے قادیانیوں کے خفیہ ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے کہا کہ قوام متحدہ کی جانب سے اس قانون کے خاتمے کا مطالبہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ہم عالمی طاغوتی قوتوں کے اس مطالبے اور ان کے ا یجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے،اسلئے اس قانون کے خلاف سازشیں کرنیوالے باز آجائیں امپورٹڈ دباؤ پرقانون ناموس رسالت کے قوانین کو ختم کرنے کی تمام سازشوں کے خلاف سخت مذمت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں