ڈی سی چنیوٹ،ڈی پی او چنیوٹ کا چرچ ہائے کا وزٹ

ڈی سی چنیوٹ،ڈی پی او چنیوٹ کا چرچ ہائے کا وزٹ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
چنیوٹ (سن سٹریٹ نیوز)۔ڈی سی چنیوٹ محمد ایوب خان اور ڈی پی او چنیوٹ رانا طاہر رحمن خان نے کرسمس ڈے کے حوالے سے چرچ ہائے کا وزٹ کیا اور ایس او پی کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ چیک کی گئی۔ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کرسمس ڈ ے پر تمام وسائل بروئے کار لاکر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹر ،بائیومیٹرک ڈیوائسز کے ذریعے تقریبات میں شامل ہونے والوں کی چیکنگ کی جائے۔فیصل آباد( سٹی رپورٹر )ڈپٹی میئر عبدالغفور ، عمانوئیل اسد نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار حضرت یسوع مسیح کی امن و سلامتی بارے تعلیمات سے آگاہی کا نام ہے کیونکہ انہوں نے اپنی زمینی زندگی میں بنی نوع انسان کیلئے امن کا پیغام چھوڑادنیا بھر میں 4 ارب کے قریب لوگ ان کے پیروکار ہیں وہ پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی اور کرسچن یوتھ آف پاکستان کے زیر اہتمام کرسمس فیسٹول کی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں پاکستان کے گولڈ میڈل حاصل کرنیواے و دیگر شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے افراد میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے تقریب سے سٹی مجسٹریٹ ذلیشان لھبا،نذیر قیصر ، عابدہ قیصر، فیصل اسد،ریاض نار، عارف نار، پرویز نار، ظفراقبال ظفر، حبقوق گل، پرویز اقبال بھٹی، ڈاکٹر اعجاز، سائرہ فضل ، منور مدثر، پادری ایمرک جوزف نے بھی خطاب کیا اور لوگوں یسوع المسیح کی امن و استحکام بارے تعلیمات پر روشنی ڈالی انہوں نے کہ یسوع المسیح نے فرمایااگر تمھاری ایک گال پر کوئی تھپٹر مارے تو دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے سانحہ کوئٹہ چرچ میں بم دھماکے بارے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسیحی پرامن ہیں اور وہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہمیشہ دعاگو رہتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہمیں ٹارگٹ کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو کہ ملکی سلامتی پر ایک سوالیہ نشان ہے کرسمس کے اس موقع پر ہم اپنے تمام شہدا کو نہیں بھول پائیں گے ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ مسیحی شہدا کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے اور زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کیا جائے تقریب میں کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے ٹیبلو ، مسیحی گیت جس سے لوگ بے حد محظوظ ہوئے ڈپٹی میئر عبدالغفور اور مسیحی دانشوروں نے مل کر کرسمس کیک کاٹا لوگوں میں مٹھائیاں اور کھانا تقسیم کیا گیا ڈی سی،ڈی پی او چنیوٹ کا چرچ ہائے ،کرسمس بازار کا وزٹ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ،

اپنا تبصرہ بھیجیں