ہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی

لاڑکانہ (رپورٹ سید ایاز گیلانی)لاڑکانہ میں صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق انور سیال نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کاؤنسل 5 کے چیئرمین گداحسین ابڑو اور یونین کاؤنسل 6 کے وائیس چیئرمین زبیر احمد تنیو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تھی ، مزید انکا کہنا تھا کہ ان پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں تھا اور ایک دن کے بعد انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر پھر پاکستان پیپلز پارٹی ( ورکرس) میں جانے کا اعلان کیا ،جو سمجھ سے باہر ہے جب کے ان کا یہ کہنا کہ ہم سہیل انور سیال سے ترقیاتی فنڈ کے لئے گئے تھے ناکے پارٹی میں شمولیت کرنے، تو ان کی یادہانی کے لئے بتاتا چلوں کہ سہیل سیال نہ تو میئر ہیں اور نہ ہی ان کے پاس ترقیاتی فنڈ توپھر یونین کاؤنسل کے چیئرمین اور وائیس چیئرمین کس لئے آئے تھے ، جب کے انہوں نے میڈیا کے سامنے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ، طارق سیال نے مزید کہا کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور جو کسی کے دباؤ میں آکر پارٹی میں شمولیت نہیں کررہے ہیں وہ بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے. ہم کسی کے خلاف کوئی بھی جھوٹے مقدمات نہیں بنارہے ہیں اور نہ ہی کسی پر پارٹی تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں