اے سی بھوآنہ کی مبینہ کرپشن کے بارے میں اینٹی کرپشن ڈپٹی ڈائریکٹر کی کھلی کچہری میں آواز بلند

بھوآنہ(سن سٹریٹ نیوز)اے سی بھوآنہ کی مبینہ کرپشن کے بارے میں اینٹی کرپشن ڈپٹی ڈائریکٹر کی کھلی کچہری میں آواز بلند کرنے پر ممبر میونسپل کمیٹی بھوانہ ظفر اقبال شاکر کا اپنےآفس میں داخلہ بند کرنے پر میونسپل کمیٹی کے منتخب اراکین کا احتجاج اے سی بھوآنہ کے خلاف نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بھوآنہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین چوہدری تنویر احمد گجر منعقد ہوا جس میں ممبر میونسپل کمیٹی نواب خالد جاوید تھہیم نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل جب اینٹی کرپشن فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھوآنہ میں کھلی کچہری لگائی تو ممبر میونسپل کمیٹی ظفر اقبال شاکر سیالوی نے اس کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ نعیم افضل کے خلاف مبینہ طور پر کمیشن وصول کرنے اور کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے جس کی رنجش کی بنا پر اس کے کچھ دنوں بعد اے سی بھوآنہ نے اپنے ملازمین کے ذریعےؓ فر اقبال کو یہ پیغام دیا گیا جب وہ ایک رجسٹری کے لیے وہاں پہنچے تو ان کو بتایا گیا کہ اے سی نے آپ کا داخلہ یہاں بند کیا ہوا ہے رجسٹری کروانے والوں کو بھی مبینہ طور پر یہ پیغام دیا دگیا کہ گواہ کے طور پر ظفر اقبال سیالوی کا نام نکالیں تب رجسٹری ہوگی اسی بنا پر آج منتخب کونسلرز نے اے سی بھوآنہ کے خلاف احتجاج کیا اور کہا گیا کہ اے سی کون ہوتی ہیں ہمارے معزز مبر کواپنے دفتر میں آنے سے روکنے والی یہ عوام کا آفس ہے اور عوامی نمائندوں نے یہاں کاموں کے سلسلہ میں آنا ہوتا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم شدید احتجاج بھی کریں گے اور اس مسئلہ کو اوپر تک پہنچائیں گے جب اس بارے میں اسسٹنٹ کمشنر سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کو دفتر میں آنے سے نہیں روکا سب کا حق ہے وہ دفتر میں آئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں