اندھا قتل ۔۔۔۔ سراغ ۔۔۔ پولیس کی بڑی کامیابی

بھوآنہ(سن سٹریٹ نیوز)چند دن پہلے چک نمبر 157 ج ب وگھ کے نزدیک فصل کماد سے ملنے والی نامعلوم جوان خاتون کی نعش کا معمہ سب انسپکٹر رانا حاجی محمد یعقوب نے حل کرلیا متوفیہ کا تعلق فیصل آباد کے علاقے چوہڑ ماجرا سے تھا قاتل آشنا نکلا تفصیلات کے مطابق چند پہلے ملنے والی جواں سال خاتون کی نعش جو چک نمبر 157 کے نزدیک فصل کماد سے پولیس تھانہ بھوآنہ کو ملی تھی کو لاشاری قرار دے کر دفن کردیا گیا تھا جب کہ نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ بھوآنہ میں درج کرلیا گیا تھا جس کی تفتیش ہومی سائیڈ انچارج ایس آئی حاجی رانا محمد یعقوب کررہے تھے چند دنوں میں ہی رانا حاجی محمد یعقوب نے نامعلوم خاتون کے قتل کا ملزم نہ صرف ٹریس کرلیا بلکہ وجہ قتل بھی معلوم کرلی فیصل آباد کے رہائشی ایک شخص کو ریڑھی لگاتا تھا، کے ناجائز تعلقات مقتولہ کے ساتھ تھے مقتولہ شادی شدہ اور چار بچوں کی ماں تھی ملزم نے ملاقات کے بہانے بلایا پھر اس کے گلے میں کپڑا ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار کر اس کی نعش موضع وگھ کے نزدیک فصل کماد میں پھینک کر فرار ہوگیا رانا حاجی محمد یعقوب کی انتھک محنت کے سبب یہ اندھے قتل کا عقدہ حل ہوگیا ملزم کو ایک اور مقدمہ میں فیصل آباد پولیس نے پہلے ہی گرفتار کررکھا تھا اندھے قتل کی اس واردات کو ٹریس کرنے میں موبائل فون ڈیٹا نے اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں