بھوآنہ(رانا محمد بوٹا سنیارا سے )محرم الحرام کے بعد چہلم کے جلوسوں کی اپنے اپنے مقام پر باحفاظت پہنچنا پولیس کے جوانوں اور افسران کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے امن کمیٹی اور جلوسوں کی انتظامیہ نے بھی ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا جس کے لیے ان کے شکر گذار ہیں ڈی ایس پی سرکل حاجی جاوید انور نے سن سٹریٹ نیوز سے چہلم کے جلوس کے دوران خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کو ہر مذہب ہر قوم ہر مسلک مانتا ہے یہ قربانی ہمیں درس اتحاد و یگانگت دیتی ہے ہم مسلمان ؤپس میں بھائی بھائی ہیں اور ہمیں صرف محرم ہی نہیں بلکہ ساری زندگی dsp-haji-javed-nawarمحبت آشتی اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا چا ہیے حاجی جاوید انور کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دس دنوں میں پولیس جوانوں اور افسران نے بھر پور سیکیورٹی کی اسی طرح چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا اس کے ساتھ مقامی امن کمیٹی معززین علاقہ اور میڈیا کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے امن و امان قائم رکھنے پر تمام سول سوسائٹی کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے خصوصی طور پر ایس ایچ او بھوآنہ حاجی طاہر منج کی کارکردگی کو سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں