گردہ اسکینڈل ! نامکمل چالان عدالت میں پیش ملزم ثاقب کو گردہ اسکینڈل کا سرغنہ قرار دے دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گردہ اسکینڈل ! نامکمل چالان عدالت میں پیش ملزم ثاقب کو گردہ اسکینڈل کا سرغنہ قرار دے دیا گیا جب کہ ڈاکٹر وفاد چدھڑ اور ڈاکٹر التمش ،قمر آفتاب اور فضائل اشفاق کو گنہگار قرار دیا گیا تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں گردہ اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے مقدمہ کی سماعت کی ،عدالت کے روبرو پیش کیے گئے نامکمل چالان میں 56گواہوں کا ذکر کیا گیا چالان میں ڈاکٹر التمش ،ڈاکٹر فواد چدھڑ کو مکمل طور پر گنہگار قرار دیا گیا جب کہ محمد ثاقب چدھڑ کو گردہ اسکینڈل کا مرکزی سرغنہ قرار دیا گیا چالان میں آپریشن تھیٹر انچارج عمردراز ،شہزاد،نوید حمید اور اطہر محمود کو بھی گنہگار قرار دیا گیا اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر فواد چدھڑ کے ایجنٹ عبدالحمید اور صفیہ بی بی ،ملزم فضائل اشفاق ،قمر آفتاب چدھڑ اور ڈاکٹر ظفر جاوید کو بھی گنہگار قرار دیا گیا ہے چالان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر گردہ حاصل کرنے والی غیر ملکی ملزمہ منیرہ احمد ،غیر قانونی طور پر گردہ فروخت کرنے والے ملزم سید عامر اور ناہید اختر ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا رکھا ہے ملزم فضائل اشفاق کے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ ملزم فضائل کو بلاوجہ مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے جب کہ فضائل نامز د ملزم بھی نہیں ہے نہ ہی ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا ہے ملزم کے وکیل نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کے پاس ملزم کے خلاف ڈاکٹر التمش اور ڈاکٹرفواد چدھڑ کے ایجنٹ ہونے کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے ملزم اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور بلاوجہ جیل میں رکھا گیا ہے ملزم کی ضمانت منظور کیا جائے جب کہ عدالت نے گردہ اسکینڈل کے سہولت کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیئے دریں اثنا ء عدالت میں پیشی کے موقع پر گردہ اسکینڈل کے مرکزی کردار ڈاکٹر التمش میڈیا نمائندگان کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آئے گالیاں بکتے رہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں