بروقت انصاف کی فراہمی،امن و امان کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ڈی پی اوچنیوٹ رانا طاہر رحمن خان

چنیوٹ (سن سٹریٹ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ رانا طاہر رحمن خان نے اپنے دفتر میں پولیس افسران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں جملہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ او سٹی،ایس ایچ او کانڈیوال،انچارج برانچز ڈی پی او دفتر نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع کی امن و امان کی صورتحال،کرائم کی شرح اور دیگر محکمانہ امور زیر بحث لائے گئے۔ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔گشت کے نظام اور ٹھیکری پہرے کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔اقلیتوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔بینک ڈیوٹی اور سکولوں کے سیکیورٹی انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے۔اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ٹارگٹڈ کاروائیاں کی جائیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے ۔پولیس افسران وملازمان اور انکے بچوں کیلئے ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔پولیس ویلفیئر کے معاملات دیکھنے کیلئے فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں