شراب پینے کیلئے پیسے نہ دینے پر خاوند وحشی ہو گیا ۔چار بچوں کی ماں پر خاوند کا وحشیانہ تشدد کلہاڑی کے واروں سے پورا جسم مبینہ طور پر زخموں سے لہو لہان کر دیا

چنیوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)شراب پینے کیلئے پیسے نہ دینے پر خاوند وحشی ہو گیا ۔چار بچوں کی ماں پر خاوند کا وحشیانہ تشدد کلہاڑی کے واروں سے پورا جسم مبینہ طور پر زخموں سے لہو لہان کر دیا ۔بیوی منتیں سماجتیں کرتی رہی مگر خاوند کی آنکھوں میں اترے ہوئے نشے کی تڑپ نے خون سفید کر دیا معصوم بچوں کے سامنے بیوی ہاتھ جوڑ کر جان بخشی کی بھیک مانگتی رہی مگر خاوند نے کہاڑی سے زرینہ بی بی کا جسم نشان عبرت بنا دیا نواحی علاقہ چک نمبر140لال کوٹیاں کی رہائشی چار بچوں کی ماں زرینہ بی بی کے شوہر محمد خان نے اس سے شراب پینے کے لیے پیسے مانگے تو زرینہ بی بی نے پیسے دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے کام کرنے کو کہا جس پر محمد خان اور اس بھائی عمران نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے زخمی کردیا کلہاڑی لگنے سے زرینہ کا سر پھٹ گیا جبکہ دائیں ٹانگ بھی ٹوٹ گئی جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر بھی زخم ہوگئے زرینہ بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے چار بچے ہیں اور اس کا شوہر چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں کرتا ہے وہ اسے سمجھاتی ہے گذشتہ روز اس نے شراب کے لیے پیسے مانگے تو میں نے دینے سے انکار کردیا جس پر اس نے مجھے کلہاڑی کے وار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا زرینہ کے بھائی شہباز اور خالہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے زرینہ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے کے خون میں لت پت نیم مردہ حالت میں گھر کے باہر پھینک دیا تھا جیسے وہ لیکر ہسپتال پہنچے پولیس تھانہ رجوعہ کے مطابق مقدمہ درج کرکے محمد عمران کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ محمد خان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں زرینہ کی حالت نازک ہونے کے پیش نظر اسے فیصل آباد الائیڈہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں