چنیوٹ میں ایک بار منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف مردہ باد کے نعروں کی گونج

چنیوٹ (طاہر مقبول سیالوی )چنیوٹ میں ایک بار منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف مردہ باد کے نعروں کی گونجپانچ سالوں کی ناقص کارکردگی اور سوئی گیس فراہمی کا جھوٹا وعدہ،عوام ایم این اے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ،اندرون چنیوٹ کے علاقہ محلہ حسین آباد گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم، پانچ سالوں سے مقامی ایم پی اے کی طفل تسلیاں سنتے سنتے اہل علاقہ پھٹ پڑے،گیس نہ ملنے تک ن لیگ کو ووٹ دینے سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ عوام آج انہی کے خلاف سڑکوں پہ نکل آئے ہیں، بینر اٹھائے مردہ آباد کے نعرے لگاتے یہ عوام اندرون چنیوٹ کے محلہ حسین آباد کے رہائشی ہیں جو گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ترقی کے اس دور میں بھی مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں جلا کر خانہ داری کرتے ہیں جو کسی اذیت سے کم نہیں. شہریوں کا کہنا تھا کہ مقامی ایم این اے کی رہائش گاہ بھی نزدیکی علاقہ میں ہے اور گزشتہ پانچ سالوں میں دفاتر اور ایم این اے کی رہائشگاہ کے چکر لگا لگا کر جوتے گِھس گئے مگر انہیں کوئی پرواہ نہیں،،، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر بار جھوٹے وعدے اور بے سود دعوے سننے کو ملے مگر گیس ملنا تو دور سونگھ کر مرنا بھی نصیب نہیں. شہریوں نے خوب غم و غصے کا اظہار کیا اور آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے کسی بھی نمائندے کو ووٹ دینے کا مکمل بائیکاٹ کیا جس کی وجہ جھوٹے وعدے اور طفل تسلیاں ہیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایم این اے کو آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں علاقہ میں آنے پر تاریخی استبال کرکے حیران کر دینگے جو انہیں ساری زندگی نہیں بھولے گاَ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں