چند دن قبل ہونے والی بڑی ڈکیتی کا سراغ لگا لیا،شاباش چنیوٹ پولیس
چنیوٹ(تحصیل رپورٹر)علاقہ کی معروف سماجی شخصیت حاجی عابد علی راؤ کے گھر ہونے والی ڈکیتی کا سراغ پولیس نے لگا لیا ۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل چنیوٹ کے نواحی علاقہ راؤ باغ میں ڈاکوؤں نے پانچ لاکھ نقد اور تقریبا چالیس تولہ سونا ہتھیا لیا تھا۔چنیوٹ پولیس نے ترجیحی بنیادوں پر تفشیش کرتے ہوئے ڈکیتی کا سراغ لگا لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کچھ نامزد ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ باقی کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔تمام ملزمان کی گرفتاری تک پولیس مکمل معلومات دینے سے قاصر ہے تاکہ تفشیش پر اثر نہ پڑے

اپنا تبصرہ بھیجیں