عام انتخابات سے قبل عمران خان لاڑکانہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے اس سلسلے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انہیں اسلام آباد طلب کیا ہے

لاڑکانہ (رپورٹ سید ایاز گیلانی)پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن حاجی شفقت حسین انڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل عمران خان لاڑکانہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے اس سلسلے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انہیں اسلام آباد طلب کیا ہے جہاں سندھ کی سیاست کے متعلق اہم معاملات زیر غور ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز باقرانی علی آباد میں اپنی رہاش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماحاجی شفقت حسین انڑکا مزید کہنا تھا کہ وہ لاڑکانہ 3کی صوبائی نشست پی ایس 13اور این اے 201سے خود الیکشن لڑیں گے جس کی ٹکٹ کے لیے وہ پی ٹی آئی کو درخواست دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ سندھ اور سندھ کے باسیوں کو روایتی ظالم سیاستدانوں سے نجات دلائی جائے ،شفقت حسین انڑ نے کہا کہ خاندان کے بزرگوں اور علاقہ کے معززین کے کہنے پر 25سال سے جاری انڑ خاندان میں موجود اختلاف ختم کر کے کزنز کا ساتھ دیا لیکن انہوں نے دوبارہ معاہدے کی خلاف ورزی کی میرے حصے کی جائیداد ،گاڑیاں،بنگلہ اور دوکانیں دینے سے انکار کیا جبکہ معاہدے کے تحت انتخابی حلقہ پر بھی مجھے نظر انداز کر کے دیوار سے لگا کر خود الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کردیں یہ ہی وجہ ہے کہ میں اپنے چچاذاد بھائیوں سے سیاسی علیحدگی کا اعلان کر رہا ہوں اس دوران حاجی شفقت حسین انڑ آبدیدہ بھی ہوگئے ایک سوال کے جواب میں میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال ان کے ذاتی دوست ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کس جماعت سے الحاق ہوتا ہے کچھ کہنا قبل از وقت ہے ،شفقت حسین انڑ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں پر مشتمل لاڑکانہ عوامی اتحاد میں پی ٹی آئی پہلے بھی شامل نہیں تھی کیو نکہ انہوں نے بھی سابق عام انتخابات میں دھوکہ دیا اگر وہ ایسا نا کرتے تو بلدیاتی انتخابات میں رزلٹ کچھ اور ہوتا ،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے چچا ذاد بھوئیوں کی جانب جائیداد انہیں بخشتے ہیں اگر وہ برادری کا رشتہ رکھیں گے تو وہ انہیں ویلکم کریں گے اور ہمیشہ عزت دیں اگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں