ڈی پی او کی زیر صدارت عیدالفطر کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

چنیوٹ (اسد علی قاضی سے )ڈی پی او آفس چنیوٹ میں ڈی پی او کیپٹن (ر)مستنصر فیروز کی زیر صدارت عیدالفطرکے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ضلع ہذا کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزنے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ نے کہا کہ عید الفطر مسرت اور خوشی کا موقع ہے ۔ اس پر موقع پر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔عید الفطر کے موقع پر شراب فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے اور معاشرے کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر مجرمان اشتہاریوں و عدالتی مفروران کو گرفتارکیا جائے ۔نمازعیدالفطراور دیگر اہم مقامات و رش والی جگہوں کے لیے جو سیکیورٹی پلان جاری ہو اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔عید الفطر پر ون ویلنگ ،بغیر سلنسر کے موٹر سائیکل چلانے والوں اور غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ دریاؤں میں نہانے پرحکومت پنجاب کی طرف سے پابندی عائد ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں